چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن میں فدائی حملے میں زخمی فلسطینی دم توڑ گیا

اتوار 18-اگست-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی صہیونی بستی غوش عتصمون میں ایک فلسطینی کی گاڑی کی گاڑی کی ٹکر سے دو صہیونی آبادکاروں زخمی کرتے ہوئے خود شدید زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان دم توڑ گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ 26 سالہ علاء الھریمی شہید کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے ہے۔ وہ سابق اسیر ہے اور متعدد بار اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی نوجوان جس نے دو یہودی آباد کاروں کو گاڑی کی ٹکر سے زخمی کردیا تھا خود فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا۔ وہ کل ہفتے کی صبح دم توڑ گیا تھا۔

خیال رہے کہ  ہفتے کے روز 17 سالہ مرد صہیونی آبادکار اور 20 سالہ آبادکار عورت زخمی ہوگئے۔

نوجوان کے سر میں سنگین نوعیت کی چوٹیں لگنے کی وجہ سے اسکی حالت سنگین ہے جبکہ دوسرے آبادکار کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔ دونوں کو مقبوضہ بیت المقدس میں ھداسا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

گاڑی کے ڈرائیور کو اسرائیلی فوجیوں نے گولی مار کے قتل کر دیا۔قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

یہ واقع مغربی کنارے میں غوش عتصمون کی صہیونی بستی کے قریب ہائی وے 60 پر بیت لحم سے تقریبا سات کلومیٹر دور ہوا۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ایک فوٹیج بھی جاری کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی