چهارشنبه 30/آوریل/2025

لیبیا کے شہر مرزق میں دو ہفتوں میں 90 افراد ہلاک: یواین

ہفتہ 17-اگست-2019

اقوام متحدہ  نے بتایا ہے کہ اگست کے پہلے دو ہفتوں کے دوران لیبیا کے جنوب مغربی شہر مرزوق میں پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 90 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے ایک بیان میں کہا کہ ان ہلاکتوں میں 4 اگست کو کیے گئے ایک فضائی حملے کے مہلوکین بھی شامل ہیں۔

لیبیا کی قومی وفاق حکومت نے جنرل ریٹائرڈ خلیفہ حفتر پر فضائی حملے کا الزام عاید کیا جس میں 45 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے تھے۔

یو این عہدیدار کا کہنا تھا کہ مرزق شہر میں جاری لڑائی کے نتیجے میں چھ ہزار 426 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی