اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے کینسر کے مریض فلسطینی کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت بدستور خطرے میں ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ احمد عبدالکریم غنام 33 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق صہیونی جیل میں قید فلسطینی اسیران اور بھوک ہڑتالی قیدی کے اہل خانہ نے احمد عبدالکریم غنام کی خطرناک صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ادھر اسیرغنام کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ غنام کسی وقت زندگی کی بازی ہار سکتےہیں۔ اسیر کے بھائی ناصر غنام نے بتایا کہ احمد کو مسلسل 31 دن بھوک ہڑتال کے بعد اسپتال منتقل کیا ہے۔