قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی تازہ مہم کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس کی متعدد کالونیوں میں اسرائیلی فوج اور پولیس نے گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ہونےوالے فلسطینیوں کی شناخت احمد الشاویش، عرین الزعانین، عوض السلائمہ عیسویہ میں تحریک فتح کے سیکرٹری یاسر درویش کے ناموں سے کی گئی ہے۔
ادھر ایک دوسرے سیاق میں اسرائیلی فوج نے رات گئے عیسویہ میں فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپےمارے اور متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
عیسویہ سے تین فلسطینیوں آدم کاید محمود، محمود عونی محمود اور آدم سبتہ کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے۔
ادھر اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت نے زیرحراست فلسطینی محمود کو رہا کرنے اور آدم سبتہ کو آئندہ اتوار تک زیرحراست رکھنے کا حکم دیا ہے۔