مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی صہیونی بستی غوش عتصمون میں گاڑیکی ٹکر سے دو صہیونی آبادکار زخمی ہوگئے۔
واقعے میں 17 سالہ مرد صہیونی آبادکار اور 20 سالہ آبادکار عورت زخمی ہوگئے۔
نوجوان کے سر میں سنگین نوعیت کی چوٹیں لگنے کی وجہ سے اسکی حالت سنگین ہے جبکہ دوسرے آبادکار کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔ دونوں کو مقبوضہ بیت المقدس میں ھداسا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
گاڑی کے ڈرائیور کو اسرائیلی فوجیوں نے گولی مار کے قتل کر دیا۔قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
یہ واقع مغربی کنارے میں غوش عتصمون کی صہیونی بستی کے قریب ہائی وے 60 پر بیت لحم سے تقریبا سات کلومیٹر دور ہوا۔