جمعه 02/می/2025

غزہ کی سرحد پر فلسطینیوں کے ڈرون کی پرواز پر اسرائیل میں کھلبلی

جمعرات 15-اگست-2019

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ کی فضائی حدود سے اسرائیل کی طرف متعدد ڈرون طیاروں نے پرواز کی مگر وہ بہ حفاظت واپس لوٹ آئے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینیوں کے ڈرون طیاروں نے اسرائیل میں خوف و ہراس پیدا کر دیا۔

عبرانی اخبار ‘یدیعوت احرونوت’ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو چھوٹے ڈرون غزہ کی پٹی کی سرحد سے اسرائیل کی طرف داخل ہونے کے ساتھ ہی واپس آ گئے۔ ان ڈرون کی وجہ سے اگرچہ اسرائیل کی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں تھا تاہم اس کے باوجود یہودی آباد کاروں میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔

ادھر اسرائیل کے ایک دوسرے ابلاغی ادارے ‘مفزاک لائیو’ کے مطابق بدھ کو فلسطینیوں نے شمالی غزہ میں حد فاصل کے قریب اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مختصر لنک:

کاپی