چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں فلسطینی میاں بیوی کو گولی مار دی

جمعرات 15-اگست-2019

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں زیتا کے مقام پر فلسطینی میاں بیوی کو راہ چلتے گولیاں مار کر شدید زخمی کرنے کے ساتھ شوہر کو حراست میں لے لیا جب کہ اس کی بیوی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نےبتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے 25 سالہ یحییٰ ناصر ابو خاطر اور اس کی اہلیہ کو مغربی زیتا میں دیوار فاصل کے قریب حراست گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔ دونوں میاں بیوی اپنی کار میں سوار تھے۔ قابض فوج نے ناصر ابو خاطر کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ زخمی خاتون کو اسرائیلی ایمبولینس میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی فلسطینی شہریوں اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والی فلسطینی لڑکی کو طولکرم میں شہید ثابت اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے جب  کہ اس کے شوہر کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔

خیال رہے کہ زیتا کے مقام پر جب فلسطینی میاں بیوی پر اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کی اس وقت علاقے میں کسی قسم کی کشیدگی نہیں تھی۔

مختصر لنک:

کاپی