شنبه 16/نوامبر/2024

خلیجی ممالک کے تحفظ کی مہم میں اسرائیل خود کو نہیں بچا سکتا: روحانی

جمعرات 15-اگست-2019

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ خلیجی خطے کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کی ضمانت کے لیے خطے سے باہر کےکسی ملک کی مداخلت کی کوئی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل خلیجی ممالک کی سلامتی کی مہم میں شامل ہو کر خود کو نہیں بچا سکتا۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ خطے کے ممالک اپنی سلامتی اور تحفظ کی خود صلاحیت رکھتے ہیں۔ تمام ممالک متحد ہو کر اور بات چیت کے ذریعے اپنا تحفظ یقینی بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ متکبر طاقتوں بالخصوص امریکا کا اصل ہدف خطے کے ممالک کو ایک دوسرے کےساتھ لڑا کر ان ملکوں کے وسائل لوٹنا اور ان پر قبضہ کرنا ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ تہران خلیجی ممالک کا دشمن نہیں بلکہ خطے کے تمام ممالک کے ساتھ شانہ بہ شانہ چلنے کو تیار ہے۔ ایران نے ہمیشہ اخوت، بھائی چارےاور مسلمان ممالک کے درمیان امن کی بات کی ہے۔

حسن روحانی نے مزید کہا کہ خلیجی ممالک میں جس دفاعی فورس کی بات ہورہی ہے وہ غیر منطقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف نعرے خطے کو امن سلامتی اور استحکام نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ساحلی خلیجی ممالک کے ساتھ ہے۔ ماضی میں بھی ایران نے خلیجی ممالک کی سلامتی کے لیے ہمیشہ مدد کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی