چهارشنبه 30/آوریل/2025

مناسک حج کی تکمیل کے بعد اللہ کے مہمانوں کی گھروں کو واپسی شروع

جمعرات 15-اگست-2019

سنہ 1440ھ کے موسم حج میں فرئضہ حج کی ادائی، بیت اللہ کے دیدار اور مناسک حج کی تکمیل کے بعد بعض حجاج کرام جلدی میں اپنے اپنے ملکوں کو واپس ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حجاج کرام کی واپسی کی سرگرمیوں کے موقع پر رقت آمیز اور جذباتی مناظر دیکھے میں آئے ہیں۔ طواف وداع کے بعد وطن لوٹنے والے اللہ کے مہمان اپنے پروردگار کے اس عظیم گھر سے دور جانے پر دل گرفتہ ہیں۔

حجاج کرام کو واپسی کے سفر سے قبل سعودی عرب کے سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اور الکشافہ رضاکار تنظیم کے کے کارکنوں سے گلے ملتے ان سے الوداع ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

حجاج کرام واپسی کے سفر سے قبل سعودی عرب کی حکومت اور انتظامیہ کو بہترین حج سروسز فراہم کرنے پردل کھول کردعائیں دے رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی