شنبه 10/می/2025

قابض صہیونی فوج کا بیت خلیل قصبے پر دھاوا ، نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں

جمعرات 15-اگست-2019

قابض اسرائیلی فوجیوں نےالخلیل کے شمال میں  بیت خلیل قصبے پر دھاوا بولا ، گھروں پر چھاپے مارے اور مقامی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں کیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک مرتبہ پھر العصافرہ خاندان ست تعلق رکھنے والے دو اسیران گھروں پر چھاپہ مارا جن پر حال ہی میں مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں عتصمون صہیونی بستی میں اسرائیلی فوجی کے قتل کا الزام ہے۔
قابض صہیونی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران متعدد شہریوں کو اشک اور گیس کی وجہ سے سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
کچھ دن پہلے صہیونی فوج نے العصافرہ کے گھر پر ہلہ بولا تھا  اور اسے مسمار کرنے کی منصوبہ بندی کی ۔
اسطرح کے اقدامات اسرائیل کی جانب سے فلسطینوں کو سزا دینے کے لیے منظم اسرائیلی پالیسی کا حصہ ہے جو صہیونی آبادکاروں یا اسرائیلی فوجیوں کے خلاف حملے کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی