یکشنبه 17/نوامبر/2024

غاصب صہیونیوں کی قبلہ اول پریلغار کا مقابلہ کیا جائے:مرزوق الغانم

بدھ 14-اگست-2019

کویت کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر مرزوق الغانم مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں اور اشتعال انگیز یلغار کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے عالم اسلام پر زور دیاکہ وہ مسجد اقصیٰ پر صہیونی یلغار روکنے کے لیے فوری حرکت میں آئے اور قبلہ اول کے دفاع کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کویت کی مجلس الامۃ (پارلیمنٹ) کے اسپیکر ڈاکٹرمروزق الغانم نے یہودی آباد کاروں کے دھاووں کو قبلہ اول کے لیے حقیقی خطرہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر یہودی اشرارکے جھتوں کی صہیونی ریاست کی سرکاری سرپرستی میں قبلہ اول میں گھس کر اشتعال انگیزی مذہبی دہشت گردی ہے۔ عالم اسلام کو اپنے مقدس مقام کے دفاع اور تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔

الغانم نے مزید کہا کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی اشرار کی یلغار اور فلسطینی نمازیوں پر وحشیانہ تشدد ناقابل قبول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست کی طر ف سے نام نہاد امن کے دعوے محض جھوٹ کا پلندہ ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔

مرزوق الغانم نے کہا کہ قابض صہیونی ریاست صرف طاقت کی زبان جانتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عالم اسلام کی طرف سے القدس کے باشندوں کو تنہا چھوڑنا شرمناک ہے۔ القدس کے فلسطینی تنہا صہیونی دشمن کا مقابلہ کررہے ہیں۔

الغانم نے کہا کہ غاصب صہیونی ریاست کا مقابلہ ایمان کا حصہ ہے اگر عالم اسلام کے پاس غاصب صہیونی دشمن کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے حالات سازگار نہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ عالم اسلام غاصب صہیونی دشمن کے خلاف سیاسی، ثقافتی، انسانی حقوق کے میدانوں میں عرب، اسلامی دنیا اور عالمی سطح پر اقدامات بھی نہ کیے جائیں۔

مختصر لنک:

کاپی