چهارشنبه 30/آوریل/2025

ایپل کے’اسمارٹ فون’ میں خرابی کی نشاندہی پر ایک ملین ڈالر کا انعام

بدھ 14-اگست-2019

امریکا کی عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی ‘ایپل’ نے اپنے نئے اسمارٹ آئی فون میں تکنیکی خرابی کی نشاندہی پرایک ملین ڈالر کا انعام مقرر کیا ہے۔ ایپل کی طرف سے پہلے بھی اس نوعیت کا اعلان کیا گیا تھا جس کی مالیت 2 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی مگراب کی بار کمپنی نے انعامی رقم کئی گنا بڑھا دی ہے۔

ایپل کی طرف سے سنہ 2016ء کو ‘آئی او ایس’ اسمارٹ فون میں خرابی کی نشاندہی پر 2 لاکھ ڈالر کا انعام مقرر کیا تھا۔

کمپنی کے چیئرمین برائے سیکیورٹی ایون کرسٹیٹچ  نے کہا کہ نئے اسمارٹ فون کے پروگرام اور فیچرز میں غیرمعمولی تبدیلیاں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ موسم خزان کے آغاز میں کمپنی نئے اسمارٹ فون جن میں آئی او ایس، آئی کلائوڈ، ٹی او ایس، آئی پیڈ او ایس، واچ او ایس اور میک او ایس میں فنی خرابی کی نشاندہی پر نشاندہی کرنے والے کو ایک ملین ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔

اسی طرح اسمارٹ فون میں سیکیورٹی کمزوری کی نشاندہی پر پانچ لاکھ ڈالر کا انعام مقرر کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی