اسرائیلی حکام کی جانب سے اجازت ملنے کےبعد غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 27 فلسطینیوں نے صہیونی عقوبت خانے ‘ایشل ‘ میں پابند سلاسل اپنے عزیز و اقارب سے ملاقات کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ’’ریڈ کراس‘‘ کی خاتون ترجمان سھیر زقوت نے میڈیا کو بتایا کہ سوموار کو غزہ کی پٹی کے 27 شہریوں جن میں چھ بچے شامل تھے نے ایشل جیل میں اپنے 16 رشتہ داروں سے ملاقات کی۔ ملاقاتیوں میں بڑی عمر کے شہریوں کے ساتھ ساتھ 6 بچے بھی شامل تھے۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں5700 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 300 فلسطینی غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔