جمعه 15/نوامبر/2024

عرب لیگ کی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس گردی کی شدید مذمت

منگل 13-اگست-2019

عرب لیگ نے عید کے روز مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عرب لیگ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مسجد اقصیٰ میں عید کے روز اسرائیلی پولیس گردی، مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیےآنے والے فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد اور قبلہ اول کی بے حرمتی قابل مذمت ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پولیس کی یلغار کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے قبلہ اول کے تقدس کو پامال کرنے سے باز رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج پولیس کی یلغار ناقابل قبول اور اشتعال انگیز ہے۔ اسرائیلی پولیس گردی کے خلاف عرب لیگ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی پولیس قبلہ اول میں یہودی آباد کاروں کے داخلے کی راہ ہموار کرنا چاہتی تھی اور اس نے وہاں پر عید کی نماز کے لیے جمع فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد کیا۔ دوسری طرف فلسطینیوں نے جانوں پر کھیل کر قبلہ اول میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے ناکام بنا دیے۔

مختصر لنک:

کاپی