ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کو سفارتی محاذ پر شکست سے دوچار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا کو سفارتی محاذ پرایران کے مقابلے میں شکست پر تشویش ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کی علاقائی اور عالمی پالیسی کامیاب رہی۔
جواد ظریف نے مزید کہا کہ امریکا کی طرف سے ایران پر دبائو تہران کی کمزوری نہیں بلکہ اس کی طاقت کی وجہ سے ہے۔ ایران نے علاقائی اور عالمی محاذوں پر کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔