ایران نے خبردار کیا ہے کہ خلیجی پانیوں میں اسرائیل کی مداخلت خطے اور ایران کی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران خلیج میں اسرائیل کے موجودگی کو کسی صورت میں قبول نہیں کرے گا۔ اگر خلیجی پانیوں میں اسرائیل مداخلت کرتا ہے تو اس کے نتیجے میں قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
عبرانی ٹی وی چینل ‘کے اے این’ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ خلیجی سلامتی کی آڑ میں امریکا اور عرب ممالک کے ساتھ اوراسرائیل کا شامل ہونا ایران کے لیے قابل قبول نہیں۔ ایسا کرنا ایران کی قومی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہوگا۔
ادھر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کو اپنے دفاع کے لیے ہرتمام ممکنہ اقدامات کاحق ہے۔ انہوں نے خطے میں جاری کشیدگی کی ذمہ داری امریکا اور اسرائیل پرعاید کی اور کہا کہ خطے میں بے چینی کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔
ادھر ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خلیج میں غیرملکی قوتوں کی موجودگی کشیدگی کا موجب ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران اپنے دفاع سے غافل نہیں اور اپنے دفاع کے لیے جو بھی ضروری ہوا کرے گا۔