لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی نمائندہ جماعتوں پرمشتمل مشترکہ باڈی نے آج جمعہ کے روز وزارت لیبر کے ہیڈکواٹر کے باہر اور ملک کے دوسرے علاقوں میں پناہ گزینوں پرعرصہ حیات تنگ کرنے کے خلاف مظاہرے، ہڑتال اور احتجاجی دھرنوں کی اپیل کی گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کے روز فلسطینی پناہ گزینوں کی نمائندہ باڈی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بیروت حکومت کی طرف سے پناہ گزینوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے، ان کے سماجی، معاشی اور بنیادی انسانی حقوق سلب کرنے کے خلاف بہ طور احتجاج ملک بھر میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔
بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ لبنانی وزیر برائےلیبر کی طرف سے نام نہاد لیبر قانون نافذ کرکےامریکا کے فلسطینی پناہ گزینوں کو ہرطرح کے حقوق سے محروم کرنے کے بدنام زمانہ ‘صدی کی ڈیل’ اسکیم کوآگے بڑھانے میں مدد کے مترادف ہے۔
خیال رہے کہ چند ہفتے قبل لبنانی وزیر برائے لیبر نے ایک نیا لیبر قانون نافذ کیا تھا جس میں فلسطینی پناہ گزینوں کو غیرقانون ی تارکین وطن قرار دیتےہوئے انہیں ملک میں ہرطرح کے کام کاج اور روزگار سے محروم کردیا گیا ہے۔ فلسطینی پناہ گزین لبنانی حکومت کے اس نئے قانون کے خلاف مسلسل احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔