قابض صہیونی فوج اور پولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پردھاووں کا سلسلہ جاری ہے۔
کل بدھ کے روز انتہا پسند گروپوں کی طرف سے مسجد اقصیٰپر دھاووں کی اپیل پر 154 یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ انتہا پسندوں کی اپیل پراتوار کو بڑی تعداد میں آباد کار فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مقدس مقام میںداخل ہوتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرتے رہے۔
یہودی آباد کاروں کے ہمراہ کئی یہودی ربیوں نے بھی قبلہ اول میں گھس کرمذہبی رسومات ادا کیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز مسجد اقصیٰ کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کی علم بردار تنظیموں نےمسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے کی اپیل کی تھی۔