جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کے العراقیب کےمکینوں کو 16 لاکھ شیکل کے جرمانے

بدھ 7-اگست-2019

اسرائیل کی مرکزی عدالت نے مقبوضہ جزیرہ النقب کے نواحی علاقے العراقیب کے فلسطینی عرب باشندوں کو بار بارمکانات تعمیر کرنے کی پاداش میں 16 لاکھ شیکل جرمانہ کی سزا دی ہے۔

خیال رہے کہ صہیونی ریاست جزیرہ النقب کے علاقے العراقیب میں فلسطینیوں کو بار بار بے دخل کررہا ہے۔ صہیونی ریاست کی طرف سے العراقیب کے باشندوں کی کچی جھونپڑیوں کو 149 بار مسمار کیا جا چکا ہے۔

منگل کو اسرائیل کی مرکزی عدالت نے اسرائیلی حکام کی طرف سے مقامی فلسطینی قبیلے ابو مدیغم کے خلاف بیان کردہ موقت درست قرار دیتے ہوئے نہ صرف قبیلے کی اراضی غصب کرنے کی اجازت دے دی بلکہ عدالت نے مقامی باشندوں کو سولہ لاکھ شیکل کا جرمانہ بھی کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ عدالت نے العراقیب کے باشندوں کو غیرقانونی قراردیتے ہوئے ان کے خلاف فوجی کارروائی کی اجازت دے دی۔

اسرائیلی عدالت کے فیصلے کے تحت العراقیب گائوں کی بار بار مسماری کے عوض مقامی آبادی کو سولہ لاکھ شیکل جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

خیال رہےکہ العراقیب کے باشندوں پر یہ بھاری جرمانہ پہلی بار عاید نہیں کیا گیا بلکہ اس سے قبل بئر سبع کی عدالت نے بھی العراقیب کے باشندوں کو بھاری جرمانے کیے تھے۔

خیال رہے کہ العراقیب جزیرہ نما النقب کے ان دسیوں دیہات میں سے ایک ہے جس میں بسنے والے فلسطینی عرب باشندوں کو اسرائیل بے دخل کرنے کے لیے بار بار طاقت کا استعمال کررہا ہے مگر العراقیب کے فلسطینی باربار کی مسماری اور اسرائیلی فوج کی بد معاشی کا صبر اور استقامت کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی