چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسیران اور اسرائیلی جیل انتظامیہ میں مذاکرات ناکام

بدھ 7-اگست-2019

اسرائیل کی بدنام زمانہ ‘عوفر’ جیل کی انتظامیہ اور فلسطینی اسیران کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب ‘عوفر’ جیل میں قید 6 فلسطینیوں نے بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم’کلب برائے اسیران’ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیاہےکہ اسرائیلی حکام کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد چھ فلسطینیوں محمد خطبہ، اسامہ عودہ، معتزحامد، ثائر حمائل، رامی ھیفا اور شادی شلالدہ نے انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

کلب برائے اسیران کے مطابق عوفر جیل میں بدستور کشیدگی موجود ہے اور قیدی مسلسل سہمے ہوئے ہیں۔ انتظامیہ  اور اسیران کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد قیدیوں پر مزید پرتشدد حربے آزمانے کے خدشات ہیں۔ قیدیوں کو دوسری جیلوں میں بے رحمانہ طریقے سے منتقل کرنے کی مجرمانہ کوششوں کا خدشہ ہے۔

کلب برائے اسیران نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی اسیران کے جائز اور قانونی مطالبات تسلیم کرنے سے فرار اختیار کرنے کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی