یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کے قاتلانہ حملے میں قبلہ اول کا محافظ شدید زخمی

بدھ 7-اگست-2019

قابض صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ کے ایک محافظ پر قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قبلہ اول کے محافظ مہند ادریس کو قابض صہیونی فوج نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے قبلہ اول کے محاظ کو مصلیٰ باب رحمت کے قریب اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی ڈیوٹی پرمامور تھا۔

وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فلسطینی اور قبلہ اول کے محافظ کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے ایک دوسری کارروائی کے دوران بیت المقدس کے ایک سینیر سماجی کارکن نظام ابو رموز کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی