چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی جرمانوں کی آڑ میں فلسطینیوں کی لوٹ مار

منگل 6-اگست-2019

قابض صہیونی فوج نے فلسطینی شہریوں کی لوٹ مار کے لیے طرح طرح کے حربے استعمال کرنا شروع کیے ہیں۔ گھروں پر چھاپوں کےدوران لوٹ مار کے علاوہ گرفتار کیے گئے فلسطینیوں سے جرمانوں کی آڑ میں بھاری رقوم چھین لی جاتی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق جولائی میں اسرائیلی فوج نے بیت المقدس کے عیساویہ قصبے کے گرفتار فلسطینیوں سے 60 ہزار شیکل کی خطیر رقم اینٹھ لی۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 17 ہزار ڈالر سے زیادہ ہے۔

وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ مطابق قابض صہییونی فوج کی طرف سے العساویہ میں بے گناہ شہریوں کی پکڑ دھکڑ کے ساتھ انہیں بھاری جرمانے بھی کیے جا رہے ہیں۔ کم عمر بچوں کو حراست میں لینے کے بعد ان کی رہائی کے لیے ان لے والدین پرجرمانوں کی یا ضمانت کی رقم کی ادائی کا دبائو ڈالا جاتا ہے۔

العساویہ قصبہ گذشتہ کچھ عرصے سے صہیونی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کا ہدف بنا ہوا ہے جہاں بسنے والے فلسطینیوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی