جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کی مصر میں دہشت گردانہ حملوں میں شدید مذمت

منگل 6-اگست-2019

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ نے مصرمیں گذشتہ روز ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔

حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصرکے دارالحکومت قاہرہ کے قریک ایک اسپتال کے باہر ہونے والا حملہ بزدلانہ اور دہشت گردانہ کارروائی ہے۔ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس اس مجرمانہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے برادر ملک مصر کی قومی سلامتی کی حمایت کرتی اور مشکل کی گھڑی میں مصری عوام کےساتھ ہے۔

خیال رہے کہ سوموار کے رومصر ی دارالحکومت قاہرہ کے ایک کینسر ہسپتا ل کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 47 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے مصر کے محکمہ صحت کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ غلط سمت سے آنے والی ایک کار تین گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا ،گاڑیوں کو آگ لگ گئی ۔

مصر کے پبلک پراسیکیوٹر کے ایک بیان کے مطابق اس واقعہ کی تحقیقات ابھی جاری ہیں اور اس وقت مزید کوئی بات سرکاری سطح پر واضح نہیں کی گئی ہے۔

مصر میں امراض کینسر کے علاج کے لئے کام کرنے والے ادارے کا علاقہ قاہرہ کے عین وسط میں واقع ہے اور اس علاقے میں کاروباری اوقات کے دوران کافی رش دیکھنے میں آتا ہے۔

مصری وزارت صحت کے مطابق دھماکے کی شدت سے کینسر ہسپتال کے اندرونی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ہسپتال سے تمام مریضوں کو ایک اور قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔


مختصر لنک:

کاپی