چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی زندانوں میں 40 فلسطینی اسیران کا آج سے بھوک ہڑتال کا اعلان

پیر 5-اگست-2019

عوامی محاذ کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل جماعت کے 40 ارکان صہیونی ریاست کے مظالم کےخلاف بہ طور احتجاج آج سوموار پانچ اگست کو اجتماعی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عوامی محاذ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے اسیر رہ نما وائل الجاغوب پہلے ہی انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کر چکے ہیں۔ ان کے ساتھ اب  ثائرحنینی، یحییٰ  زھران، فادی خیزران، معاذ کعبی، ایاد ابو خیط، حسن علی احمد ابو کاملہ، رافت عسعوس مصعب محمود، احمد ابو العشمہ، القدس سے اسماعیل علیان، محمود ھماش، شہاب مزھر جنین سے محمد رشدی، شعفاط کیمپ سے محمد الزعنون، محمد فیراوی، محمد ابو حمد، سلطان ابو الحمص اور دیگر شامل ہوں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیلی حکام نے جماعت کے  بھوک ہڑتالی اسیران بالخصوص 36 دن سے بھوک ہڑتال کرنے والے رہ نما کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو 40 اسیران بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔

عوامی محاذ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ عزم اور وحدت معرکے کے تحت اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طورپر بھوک ہڑتال کی تیاری کی جا رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی جیلر اور جلاد نہتے فلسطینی قیدیوں پر تشدد کے بدترین حربے استعمال کر رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی