یکشنبه 17/نوامبر/2024

فول پروف سیکیورٹی میں دسیوں یہودی قبلہ اول میں جا گھسے

پیر 5-اگست-2019

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پردھاووں کا سلسلہ جاری ہے۔

کل اتوار کے روز انتہا پسند گروپوں کی طرف سے  مسجد اقصیٰ ‌پر دھاووں کی اپیل پر درجنوں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول  گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ انتہا پسندوں کی اپیل پراتوار کو بڑی تعداد میں آباد کار فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مقدس مقام میں‌داخل ہوتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرتے رہے۔

یہودی آباد کاروں کے ہمراہ کئی یہودی ربیوں نے بھی قبلہ اول میں گھس کرمذہبی رسومات ادا کیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز مسجد اقصیٰ کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کی علم بردار تنظیموں نے کل اتوار کے روز مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے کی اپیل کی تھی۔ 

ادھر اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری جوتوں سمیت مصلیٰ باب رحمت میں گھس گئی اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی