فلسطین کے علاقے غرب اردن میں نابلس کے مقام پر فلسطینی اتھارٹی کےماتحت سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں نے بلا جواز فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری کی شہادت کے خلاف شہر بھرمیں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ عباس ملیشیا نے دو ہفتے پیشتر شمالی شہر نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ کے قریب عباس ملیشیا کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا تھا جو کل شمالی علاقے حیفا میں رفیدیا اسپتال میں دم توڑ گیا۔
خبر رساں ادارے’صفا’ کے مطابق سوموار کو جنوبی نابلس میں شاہراہ القدس پر سیکڑوں فلسطینیوں نے ٹائر جلا کر سڑک بند کردی اور فلسطینی اتھارٹی کے خلاف نوجوان ھاشم عمر عطاللہ الطیراوی کو شہید کرنے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
خیال رہے کہ الطیراوی دو ہفتے قبل عباس ملیشیا کی فائرنگ سے اس وقت شدید زخمی ہوگیا تھا جب عباس ملیشیا نے اس کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔ زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کل اتوار کو وہ دم توڑ گیا۔
فلسطینی نوجوان کی عباس ملیشیا کی فائرنگ سے وفات کے نتیجے میں شہر میں سخت غم وغصے کی فضا پائی جا رہی ہے۔