چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کے جیل پر چھاپوں کے دوران حالات کشیدہ، قیدی خوف کاشکار

پیر 5-اگست-2019

اسرائیل کی نام نہاد ‘عوفر’ جیل پر اسرائیلی فوج کی چھاپہ مارکارروائی کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے اور قیدی خوف وہراس کا شکار ہوگئےہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سوموار کو علی الصباح صہیونی فوج کی بھاری نفری نے ‘عوفر’ جیل کے وارڈ 20 میں چھاپے مارے اور متعدد اسیران کے کمروں میں گھس کرانہیں زدو کوب کیا،

کلب برائے اسیران کے مطابق ایک ہفتے میں ‘عوفر’ جیل پر یہ دوسری چھاپہ مار کارروائی ہے۔ چند روز قبل اسرائیلی فوج نے اسی جیل کی وارڈ 14 پر چھاپہ مار کر قیدیوں کو وہاں سے دوسرے مقامات پرمنتقل کردیا تھا۔

تازہ دھاوے کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے وارڈ 19 اور 20 کے اسیران کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ مظاہرین نے پرتشدد حربوں کے خلاف احتجاج کی کوشش کی تو قابض فوج نے اسیران پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

مختصر لنک:

کاپی