چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کے انتظامات مکمل

اتوار 4-اگست-2019

فلسطینی وزارت اوقاف اورمذہبی امور کی طرف سے ہفتے کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 7600 فلسطینی عازمین حج فرئضہ حج کی ادائی کے لیے سعودی عرب  روانگی کے لیے تیار ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی سیکرٹری وزارت مذہبی امور حسام  ابو الرب نے بتایا کہ شمالی اور جنوبی شہروں سے 6600 فلسطینیوں کی حج کے لیے رجسٹریشن مکمل کرنے کے بعد ان کی روانگی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1000 عازمین حج سعودی عرب کی طرف سے خصوصی دعوت پرحج کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ فلسطین کے تمام عازمین حج چھ اور سات اگست کو مکہ مکرمہ پہنچ جائیں گے۔

خیال رہے کہ فلسطین سے ہرسال ہزاروں فلسطینی مرئضہ حج کی ادائی کے لیے سعودی عرب جاتےہیں۔ رواں سال کے موسم حج کے موقع پراب تک سولہ لاکھ عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی