شنبه 16/نوامبر/2024

انگور کے حیران کن طبی فواید جن سے شاید آپ لا علم ہوں

جمعرات 1-اگست-2019

اپنی شیرینی اور مٹھاس کی بہ دولت انگور ایک مرغوب اورپسندیدہ پھل سمجھا جاتا ہے۔انگور کے ان گنت طبی فواید بھی ہیں جن میں بعض فواید کا حال ہی میں انکشاف ہوا ہے۔

امریکا کی ‘بافالو’ یونیورسٹی کے محققین نے انگور کے جوس سے تھکاوٹ اور ڈی پریشن کا علاج دریافت کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس نوعیت کے کئی دوسرے امراض کے علاج میں بھی انگور کو مفید خیال کیاجاتا ہے۔

ماہرین نے انگور کے جوس سے ایک مرکب تیار کیاجسے’ریسفیراٹرول’ کہا جاتا ہے۔ اس میں انگور کے پھلوں کے چھلے شامل کیے گئے ہیں۔ یہ مرکب تھکاوٹ اور ڈی پریشن کی کمی میں معاون ہے۔

اخبار’ڈیلی میل’ کے مطابق ماہرین نے ابتدائی طورپر اس مرکب کا چوہوں پر تجربہ کیا۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ انگور کے پھل میں موجود ‘کور ٹیکوسٹیرون’ جسم میں ڈی پریشن کم کرنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی