یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، جولائی میں 6 فلسطینی شہید، 414 گرفتار

جمعرات 1-اگست-2019

فلسطین میں القدس اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی 2019ء کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید اور 414 کو حراست میں لے لیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کو موصولہ رپورٹ کی نقل میں کہا گیا ہے کہ جولائی کے دوران اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاون میں 414 فلسطینی حراست میں لیے گئے۔ ان میں پانچ خواتین اور درجنوں بچے شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےاسرائیلی فوج نے جولائی میں انسانی حقوق کی 364 پامالیاں کیں۔ فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا مجرمانہ طرز عمل بھی جاری رہا۔ قابض صہیونی حکام کی طرف سے جولائی میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کی 42 سرگرمیاں شروع کیں۔ رپورٹ کے مطابق جولائی کے دوران 1500 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

مختصر لنک:

کاپی