چهارشنبه 30/آوریل/2025

وادی حمص میں مسمار مکانات پر نماز جمعہ کی ادائی کا مطالبہ

بدھ 31-جولائی-2019

فلسطین میں دفاع اراضی کمیٹی نے’وادی حمص’ میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کے خلاف بہ طور احتجاج آئندہ نماز جمعہ مسمار شدہ مکانات پرادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دفاع اراضی کمیٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مسمار کیے گئے گھروں کے ملبے پرجمعہ کی نماز کا اہتمام کیاجائے گا۔ دیگرفلسطینی شہریوں سے بھی پر زور اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھی اجتماعی جمعہ کی نماز میں شرکت کو یقینی بنائیں۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مسمار شدہ مکانات کے مالکان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔

خیال رہےکہ حال ہی میں اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں صور باھر کے مقام پر فلسطینیوں کے سیکڑوں مکانات مسمار کردیئے تھے جس کے خلاف فلسطینی بڑی تعداد میں بے گھر ہوگئے۔ فلسطینی شہریوں نے مکانات مسماری کے نسل پرستانہ اقدام کے خلاف احتجاجی سرگرمیاں شروع کی ہیں۔ مسمار شدہ ملبے جمعہ کی نماز کا اہتمام بھی احتجاجی سرگرمیوں کا حصہ ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی