شنبه 16/نوامبر/2024

آبادکاروں نے جسر الزرقاء قصبے میں گاڑیوں اور املاک کو تباہ کر دیا

بدھ 31-جولائی-2019

جسر الزقار قصبے میں صہیونی آبادکاروں کے جتھوں نے متعدد فلسطینی گاڑیوں کےٹائر پنکچر کر دئیے اور ٹرکوں کی حالت بگاڑ دی اور گھروں کی دیواروں پر نسل پرستانہ نعروں پر مبنی چاکنگ کر دی ۔
جسر الزقار قصبے  کی جنوب میں رہنے والے فلسطینی رہائشیوں نے کہا کہ صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے آدھی رات کے بعد  انکے علاقے میں دراندازی کی ، جہاں انہوں نے کئی گاڑیوں کے ٹائروں کو پنکچر کیا  اور گاڑیوں اور گھروں کی دیواروں پر نسل پرستانہ فقرات کی چاکنگ کر دی۔
مقامی رہنما سامی العلی نے کہا کہ عربوں کے خلاف اسرائیلی حکومت کی اشتعال انگیزی صہیونی گروپوں کو اسطرح کے حملوں پر اکساتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی