قابض صہیونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی خاندان پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد بے ہوش ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوجیوں نے بیت المقدس کے یوسف مصظفیٰ عبید کے خاندان پر اس کے گھر میں گھس کر وحشیانہ تشدد کیا۔ العیسویہ میں گھر میں موجود فلسطینیوں پرمرچیں چھڑکی گئیں۔ بچوں اور خواتین کو زدو کوب کیا گیا۔
بیت المقدس کے العیسویہ میں قائم فالو اپ کمیٹی کے رکن محمد ابو الحمص نے بتایا کہ قابض صہیونی فوجیوں نے 26 سالہ فادی یوسف پر اس وقت تشدد کیا جب اس نے قابض فوجیوں کو گھر میں داخل ہونےسے روک دیا۔
قابض فوج نے گھر کے اندر بم پھینکا، اس کے بعد گھر میں موجود افراد پر مرچیں ملا پانی چھڑکا۔ اس کے بعد وحشیانہ تشدد کا نشاہ بنانے کے بعد حراست میں لے لیا۔
خیال رہے کہ حالیہ ایام میں بیت المقدس کے متعدد مقامات سخت کشیدگی کی لپیٹ میں ہیں۔ وادی الحمص میں فلسطینیوں کےگھروں کی مسماری اور العیسویہ میں فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات نے فلسطینیوں کو سخت مشتعل کردیا ہے۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران کے وکیل محمد محمود نے بتایا کہ بیت المقدس میں عیسسویہ کے مقام پر اسرائیلی فوج کے تشدد کا نشانہ بننے والے افراد میں 10 اور 20 سال کی عمر کےافراد بھی شامل تھے۔