جمعه 15/نوامبر/2024

نفسیاتی امراض اوسط عمر میں 20 سال کم کر دیتے ہیں!

پیر 29-جولائی-2019

معالجین دنیا بھر میں بڑھتے ذہنی اور نفسیاتی امراض کے خطرات کے بارے میں مسلسل آگاہ کرتے رہتےہیں۔ حال ہی میں ایک نئی طبی تحقیق میں بتایا گیا ہےکہ نفسیاتی بیماری انسان کی عمر میں اوسطا 20 سال کم کردیتی ہے۔

آسٹریلیا کی ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا  ہے کہ نفسیاتی امراض نہ صرف انسانی صحت کو تباہ کردیتے ہیں بلکہ ان کے نتیجے میں پوری زندگی عذاب بن جاتی ہے۔ اس کے منفی اثرات پورے جسم پر مرتب ہوتےہیں۔

تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ نفسیاتی امراض کا شکارہونے والے افراد امراض قلب، خون کی شریانوں، ذیابیطس اور دائمی انفیکشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔ نفسیاتی ڈی پریشن ہی انسان کو خود کشی پرآمادہ کرتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی