سوڈان کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ 19 دسمبر 2018ء کو ملک میں سابق صدر عمر البشیر کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد اب تک 184 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سوڈان کی وزارت صحت کے سیکرٹری سلیمان عبدالجبار نے بتایا کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں خرطوم میں ہوئیں۔ خرطوم میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 154 تھی جب کی دیگر ریاستوں میں 30 افراد ہلاک ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغربی دارفور ریاست میں چار، شمالی ریاست میں تین، نیل الابیض میں 6، دریائے نیل کے اطراف میں 7، القضاروف میں 8 جب کہ کسلا اور بحیرہ احمر میں ایک ایک افراد مارا گیا۔
خیال رہے کہ سوڈان میں 19 دسمبر کو فوج نے صدرعمرالبشیر کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔ سابق صدر کو گرفتارکرلیا گیا ہے اور ان کے خلاف کرپشن اور دیگر سنگین جرائم کے تحت مقدمات قائم کیےگئے ہیں۔