مصری حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی بری گذرگاہ ‘رفح’ آج سوموار کے روز بند کردی ہے۔
فلسطینی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کے روز مصری حکام نے اطلاع دی تھی کہ غزہ کی پٹی کی رفح گذرگاہ آج سوموار کے روز دو طرفہ آمد ورفت کے لیے بند رہے گی۔
بیان میں مزید کہاگیا ہےکہ کل منگل سے رفح گذرگاہ کو دوبارہ کھول دیاجائےگا۔ رفح گذرگاہ کی بندش کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
خیال رہےکہ رفح گذرگاہ غزہ کی پٹی کے بین الاقوامی دنیا سے رابطے کا واحد زمینی راستہ ہے مگر مصرکی طرف سے اسے زیادہ تر بند رکھا جاتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ اور مصر کے درمیان ایک مفاہمتی معاہدہ طے پایا تھا جس میں رفح گذرگاہ کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔