اسرائیل کی مختلف جیلوں میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت قید کیے گئے 9 فلسطینی اسیران نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اسیران میڈیا سینٹر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے تین شہری منیر عبدالجلیل العبد جو عمرقید کے تحت قید عمر العبد کے بھائی ہیں نے انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔
رام اللہ کے نواحی علاقے کوبر کے رہائشی دوسرے فلسطینی حمزہ عواد ہیں۔ حمزہ نے حال ہی میں انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ مشرقی بیت المقدس کے ابو دیس قصبے کے اسماعیل علی بھی بھوک ہڑتالی اسیران میں شامل ہوگئے ہیں۔
اسیر سلطان خلوف جنین قصبے کے رہائشی ہیں جو جنہوں نے 8 جولائی سے بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔
عوامی محاذ کے رہ نما احمد زھران محمد ، محمد ابو عکر، مصطفیٰ الحسنات، خذیفہ بدر 23 دن سے اور حسن الزغاری 15 دن سے بھوک ہڑتال پرہیں۔
اسیران میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 33 سالہ بھوک ہڑتال اسیر خذیفہ بدر حلبیہ کو حالت تشویشناک ہونے کے بعد الرملہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
بھوک ہڑتالی اسیران میں سابق اسیر بدر حلبیہ کو 10 جون 2018ء کو حراست میں لے لیا تھا۔