ترکی میں چار ماہ قبل بیرون ملک نقل مکانی کے دوران لاپتا ہونے والے فلسطینیوں کے اہل خانہ سخت پریشان ہیں اور انہوں نے ترک حکومت پر زور دیا ہےکہ وہ لاپتا ہونے والے شہریوں کے بارے میں معلومات فراہم کریں کہ آیا انہیں حراست میں لیا گیا ہے یا وہ سمندر میں کسی حادثے میں لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
خیال رہےکہ چار ماہ پیشتر مغربی ترکی کے شہر فتحیہ سے درجنوں فلسطینی پناہ گزین غیرقانونی طریقے سے یونا کے جزیرہ روڈس کی طرف روانہ ہونے کی تیاری کررہے تھے۔ اس کے بعد 11 فلسطینی اچانک لاپتا ہوگئے تھے۔ ان میں شامی نژاد فلسطینی بھی شامل تھے۔
لاپتا ہونے والے شہریوں میں محمد مروان تمیم، محمد ظافر النجار، راید المبروک ، زیاد راضی، محمد الحساسنہ اور محمد احمد سعید شامل ہیں جب کہ شامی نژاد پناہ گزینوں میں احمد عاطف حاضری، عمار یاسر العموری ،محمد یاسر العموری، محمد نافع طعمہ اور طارق بلوط شامل تھے۔
ان تمام افراد کے ساتھ 27 مارچ 2019ء کو رابطہ منطقع ہوگیا تھا۔ اس کےبعد ان فلسطینیوں کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکیں۔