چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، گذشتہ ہفتے 2 فلسطینی شہید

اتوار 28-جولائی-2019

گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے فلسطین کے علاقوں غرب اردن، غزہ کی پٹی، بیت المقدس اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہونے والے مظاہروں کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کیاگیا۔ مظاہرین کے خلاف براہ راست فائرنگ کی گئی، ان پر لاٹھی چارج اور اشک آور گیس کی شیلنگ کی گئی۔ سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں گذشتہ ہفتے ہونے والے مظاہروں کےدوران مظاہرین اور اسرائیلی  فوج میں تصادم سے چار صہیونی زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ میں 23 سالہ احمد محمد عبداللہ القرا شہید اور 59 فلسطینی زخمی ہوئے۔

ادھر گذشتہ ہفتے غرب اردن میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تین مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ زیادہ تر جھڑپیں جنین اور نابلس میں  پیش آئے۔

ہفتے کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں 27 سالہ ھیثم اکرم ابو سلمیہ کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

مختصر لنک:

کاپی