جمعه 15/نوامبر/2024

ارجنٹائنی طبی وفد کا غزہ کا دورہ، مریضوں کی سرجری

اتوار 28-جولائی-2019

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈاکٹروں کا فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ مکمل ہوگیا جس کے بعد وہ واپس اپنے ملک روانہ ہوئے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ارجنٹائنی وفد چند ہفتے قبل غزہ کی پٹی کے دورے پر پہنچا تھا جہاں اس نے خان یونس میں قائم ناصر میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج 50 مریضوں کی سرجری کی۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ارجنٹائنی وفد کا دورہ غزہ اور مریضوں کی سرجری فلسطین چلڈرن ریلیف آرگنائزیشن کے تعاون سے عمل میں لایا گیا۔

ارجنٹائنی وفد نے غزہ کی پٹی میں 120 مریضوں کا معائنہ کیا جب کہ 50 مریضوں کی سرجری میں حصہ لیا۔ پیچیدہ نوعیت کی سرجری میں فلسطینی ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

ارجنٹائنی ڈاکٹر ایک ہفتے تک غزہ کی پٹی میں قیام پذیر رہے۔ اس دوران انہوں نے غزہ کی پٹی کے مختلف اسپتالوں کا بھی دورہ کیا اور اسپتالوں میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

خیال رہے کہ ارجنٹائن کا طبی وفد ایک ایسے وقت میں غزہ کےدورے پرآیا ہے اسرائیل نے 13 سال سے غزہ کی مسلسل ناکہ بندی جاری رکھی ہوئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی