اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود باراک نے اپنی جماعت’اسرائیل ڈیموکریٹک’ کا بائیں بازو کی جماعت ‘میرٹز’ کے ساتھ سیاسی اتحاد کا اعلان کیا ہے جس کے بعد دونوں جماعتیں آئندہ انتخابات میں ایک انتخابی ایجنڈے اور انتخابی نشان پرالیکشن میں حصہ لیں گی۔
عبرانی اخبار’یسرائیل ھیوم’ نے بتایا کہ اس اتحاد کی خاص بات یہ ہےکہ اس کی قیادت ایہود باراک کے بجائے میرٹز کے سربراہ نیٹزن ھورفیٹچ اور لیبرپارٹی سے منحرف ہونےوالے اسٹاو شابیر کریں گے جب کہ ایہود باراک کا اس میں 10 واں نمبر ہوگا۔
حال ہی میں ایہود باراک نے لیبر پارٹی کے سربراہ عامیر پیریز سے کہا تھا کہ نئے سیاسی اتحاد کی قیادت سنھبالیں تاکہ موجودہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا سیاسی میدان میںمقابلہ کیا جاسکے۔