چهارشنبه 30/آوریل/2025

گرفتاری کا خوف ایہود اولمرٹ نے سوئٹرزلینڈ کا دورہ منسوخ کر دیا

ہفتہ 27-جولائی-2019

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے گرفتاری اور جنگی جرائم کی تحقیقات کے‌خوف سے سوئٹرزلینڈ کا دورہ منسوخ کردیا۔

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت’ کا کہنا ہے کہ ایہود اولمرٹ نے وزارت قانون اور وزارت خزارجہ کی طرف سے ملنے والی ہدایات کے بعد اپنا دورہ سوئٹرزلینڈ منسوخ کیا۔ ان پر سنہ 2008ء میں بہ طور وزیراعظم فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کرنے اور نہتےفلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیاجاتا ہے۔

عبرانی اخبار کے مطابق اسرائیلی وزرات قانون اور وزارت خارجہ کو سوئس حکام کی طرف سے پیغام بھیجا گیا تھا کہ ایہود اولمرٹ کو جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت حراست میں لیا جاسکتا ہے۔
ایہود اولمرٹ اور دونوں‌وزارتوں کے اعلیٰ حکام کے درمیان اس دورے کے حوالے سےطویل بات چیت ہوتی رہی ہے۔

وزارت خارجہ اور وزارت قانون نے ایہود اولمرٹ سے کہا کہ ان کا دورہ سوئٹرزلینڈ اسرائیل کے لیے پریشانی کا موجب بن سکتا ہے۔ اس لیے وہ اپنا دورہ منسوخ کریں۔

 

مختصر لنک:

کاپی