جمعه 15/نوامبر/2024

القدس میں فلسطینی مکانات کی مسماری عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے:روس

جمعہ 26-جولائی-2019

روس نے مقبوضہ نیت المقدس میں صور باھر کے مقام پر فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کے اسرائیلی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ روس نے کہا ہے کہ وادی الحمص میں فلسطینی شہریوں کے گھروں کی مسماری دو ریاستی حل کی کوششوں کو تباہ کرنے اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض صہیونی ریاست کی طرف سے بیت المقدس میں 22 جولائی کو کی گئی انہدامی کارروائی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ روس فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کی شدید مذمت کرتے ہوئے مکانات مسماری روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری غیرقانونی اور غیر آئینی ہے۔ اس طرح کے اقدامات فلسطین۔ اسرائیل تنازع کےدو ریاستی حل کی کوششوں کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔

مختصر لنک:

کاپی