چهارشنبه 30/آوریل/2025

انتظامی حراست ختم کرنے کی یقین دہانی ،فلسطینی نے بھوک ہڑتال معطل کردی

جمعہ 26-جولائی-2019

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج ایک ماہ سے زاید عرصے تک بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی نےصہیونی حکام کی طرف سے آئندہ ماہ رہا کرنے کی یقین دہانی پربھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی حکام کی طرف سےاسیر جعفر عزالدین کو یقین دلایا گیاہے کہ آئندہ ہفتے اسےرہا کردیا جائے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 48 سالہ جعفر عزالدین کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے ہے۔ وہ مسلسل 39 دن تک بھوک ہڑتال جاری رکھی۔

اسیر کے اہل خانہ کی طرف سے ذرائع ابلاغ کو جاری ایک مکتوب میں کہا گیا ہے کہ جعفر عزالدین کے جسم میں بالخصوص سرمیں شدید درد ہے اور اسے بار بار غشی کے دورے پڑتے رہے ہیں۔ مسلسل کھانا ترک کرنے کے باعث اس کے معدے میں بھی تکلیف ہے اور اسے خون کی قے ہو رہی ہے جبکہ گلے کے اندرونی حصے میں بھی انفیکشن ہے۔ اسیر کا وزن تیزی کے ساتھ کم ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی سالم فوجی عدالت نے 27 مئی 2019ء‌ کو اسیر جعفر عزالدین کو اگلے پانچ ماہ تک مزید قید میں ڈالنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں  اسلامی جہاد کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں پانچ ہزار شیکل جرمانہ کی سزا بھی دی جا چکی ہے۔

انہیں 16 جون 2019ء کو رہا کیا جانا تھا مگر صہیونی حکام نے اس کی حراست میں مزید تین ماہ کی توسیع کی سفارش کی جس کے بعد اس نےبہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی تھی۔

 

مختصر لنک:

کاپی