مشرقی بحیرہ روم گیس فورم کا مشترکہ اجلاس آج جمعرات کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میںہوگا۔ مصر کی میزبانی میں ہونے والے اس اجلاس میں اسرائیلی وزیر پٹرولیم بھی شرکت کرے گا۔ اس کے علاوہ مشترکہ پروجیکٹ کے دیگر ارکان میں قبرص، یونان، فلسطینی اتھارٹی ، اٹلی اور اردن کے مندوبین بھی شریک ہوں گے۔
مصری وزارت پٹرولیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کثیرالملکی فورم میں امریکا کے وزیر پٹرولیم ریک بیری، یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے توانائی وماحولیات کو بھی مدعوت کیا گیا ہے۔
مصری وزیر برائے پٹرولیم طارق الملا نے ایک بیان میں بتایا کہ قاہرہ میں مشرقی بحیرہ روم گیس فورم کا اجلاس مصر کی علاقائی اہمیت ،خطے میں تیل اور گیس کےوسائل کے حوالے سے مصری کردار کو تسلیم کرنے کا عکاس ہے۔
ادھر یونان کے وزیر برائے توانائی وماحولیات کونزٹا نٹینوس ھاڈزیڈاکیس نے کہا کہ مشرقی بحیرہ روم میں گیس کے وسائل کی دریافت فورم کے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیاسی روابط کے فروغ کا ذریعہ ثابت ہو گی۔