قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ایک کارروائی کے دوران بیت حنینا کے مقام سے ایک فلسطینی فوٹو جرنلسٹ کوحراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ اسی دوران قابض فوج نے تین سگے بھائیوں کو رہا کرنے کے بعد بیت المقدس سے بے دخل کردیا ہے۔
وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے شمالی بیت المقدس میں بیت حنینا کےمقام پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران فوٹو گرافر صالح الزغاری کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔
ادھرصہیونی حکام نے بیت المقدس کے رہائشی تین سگے بھائیوں شریف، مصطفیٰ کم عمر معتز احمد المالحی کو 3000 شیکل جرمانہ اور 5000 ہزار شیکل کی ضمانت کے عوض رہا کرنے کے بعد 45 دن کے لیے بیت المقدس سے بے دخل کردیا ہے۔ تینوں فلسطینی مشرقی بیت المقدس کے سلوان قصبے کی الفاروق کالونی کے رہائشی ہیں۔