فلسطین میں اسلامی جہاد تحریک نے صور بھر میں اسرائیلی مسماری کےمتعلق فلسطینی اتھارٹی کے ردعمل کی مذمت کرتے ہوئے اسے بیت المقدس کے شہریوں کےخلاف دہشت گردانہ جرائم کے مقابلے میں انتہائی کمزور قرار دیا۔
ایک اخباری بیان میں اسلامی جہاد کے ترجمان مصعب البریم نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی صور بھر میں اسرائیلی جرائم کے خلاف ردعمل میں اضافہ کرے ۔
ترجمان البریم نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشیوں کے خلاف وادی الحمص میں دہشت گردانہ جرائم کا مقصد فلسطینی شناخت کو ختم کرنا مقدس شہر میں انکی موجودگی اور فلسطینی حقوق کو نشانہ بنانا ہے۔
ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جرائم کا مقابہ مزید فلسطینی جدوجہد سے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ عرب خطے میں معمول کی لہر اور فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے فلسطینی عوام کے حقوق کو کچلنے پر دی جانے والی رعایت کی وجہ سے فلسطینی عوام کے خلاف قابض اسرائیلی ریاست کے جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔