ایک نئی طبی تحقیق میں بتایا گیا ہےکہ ذیابیطس کا شکار خواتین مردوں کی نسبت کم زور دل ہوتی ہیں اور جلد ہی ان کا دل ٹوٹ جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کی ذیابیطس کی مریض خواتین بروقت اپنا طبی معائنہ نہیں کرا پاتیں۔ برطانیہ کی سائنسی امور کی نامہ نگار سارہ نابٹس نے اخبار’ ٹیلی گراف’ میں لکھا ہے کہ حال ہی میں ایک تحقیق سامنے آئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا کہ ذیابیطس کے مرض کا شکار خواتین اپنے دل کا معائنہ نہیں کر پاتیں۔ اس لیے ان کا زندگی کے بہت سے مسائل پرقابو پانا مشکل ہوتا ہے۔ بیماری کی حالت میں وہ اپنے حالات پرقابو نہیں رکھ سکتیں۔
یورپی سائنسی جریدے میں شائع کی گئی تحقیق میںبتایاگیا ہے کہ پہلے درجے کی ذیابیطس کا شکار 47 فی صد خواتین کے دل کی ناکامی کے خدشات ہوتےہیں۔ جبکہ دوسرے درجے کے ذیابیطس کی مریضوں میں یہ خطرہ 9 فی صد ہوتا ہے۔