چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں رواں سال 16 بچے ماورائے عدالت شہید

بدھ 24-جولائی-2019

عالمی تحریک دفاع اسرائیل کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی فوجی ریاستی دہشت گردی کےدوران رواں سال 16 فلسطینی بچوں کو بےدردی کےساتھ شہید کردیا گیا۔ ان میں غرب اردن ،غزہ اور بیت المقدس کے فلسطینی بچے شامل ہیں۔ شہید ہونےوالے فلسطینی بچوں میں 10 سالہ عبدالرحمان شتیوی، 11 سالہ البراء الکفارنہ اور 12 سال کی عمر کے 4 بچے  شامل ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قبل ا زیں انسانی حقوق کی تنظیم’المیزان مرکز برائے انسانی حقوق’ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ رواں سال کی پہلی  شش ماہی کے دوران غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں 16 بچے شہید اور 1233 زخمی ہوگئے۔

اس دوران اسرائیلی فوج نے 17 فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا جن میں سے بعض کو رہا کردیا گیا۔

القدس اخبار کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں اسکولوں، طبی مراکز اور دیگر داروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ میں‌بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکام فلسطینی بچوں کے حقوق کی پامالیوں، بچوں کے قتل عام اوران کے حوالے سے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ قابض فوج فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کرتی ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت بڑی عمرکے شہریوں کی شہادتوں کےواقعات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی