حماس کی سیاسی بیورو کے نائب صدرصالح العاروری نے اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) سے اپیل کی ہے کہ وہ صور بھر میں مسماری مہم کے جواب میں ” بیت المقدس اور اسکی حفاظت” کے عنوان سے فوری کانفرنس منعقد کرے۔
ایک اخباری بیان میں العوری نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں مسماری اور اسکے رہائشیوں کو بے گھر کرنا ایک بین الاقوامی جرم ہے۔
حماس کے رہنما نے تصدیق کرتے ہو ئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے ظاہرہوتا ہے کہ اسرائیل ” ایک جارحانہ اور نسل پرست اکائی ہے جو صرف مزاحمت کیزبان سمجھتا ہے” انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام اور انکی مزاحمت اسرائیلیجارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں۔
وسیع پیمانے پر بین الاقوامی تنقید کے باوجود،سینکڑوں اسرائیلی فوجیوں کی موجودگی میں بلڈوزروں نے مقبوضہ بیت المقدس میںدیوار علیحدگی کے ساتھ فلسطینی قصبے صور بھر میں درجنوں مکانات کو مسمار کرنا شروعکر دیا۔